باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے بچے کو جنم دے دیا

باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے بچے کو جنم دے ...
باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی آٹھویں کلاس کی طالبہ نے بچے کو جنم دے دیا
سورس: File

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارتی ریاست تامل ناڈو میں باپ کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے والی 13 سالہ بچی نے بیٹے کو جنم دے دیا۔

"انڈیا ٹوڈے "کے مطابق سرکاری سکول میں آٹھویں کلاس کی طالبہ نے پیٹ درد کی شکایت کی جس پر اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے اس کے حاملہ ہونے کا انکشاف کیا۔ منگل کے روز 13 سالہ  بچی نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے واقعے کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا جس نے بچی سے پوچھ گچھ کی تو انکشاف ہوا کہ گزشتہ 10 ماہ سے اس کا باپ ہی اس کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے۔

بچی کے مطابق اس کے والدین میں علیٰحدگی ہوچکی ہے، وہ اور اس کا بھائی اپنی دادی کے ساتھ رہتے ہیں، اس کی دادی روزانہ اسے کھانا پکا کر دیتی ہے جو وہ اپنے باپ کو دینے جاتی ہے، جہاں ہر روز اس کا باپ اس کے ساتھ زیادتی کرتا ہے۔ بچی کی شکایت پر پولیس نے درندہ صفت باپ کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -