میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا لیکن بابرکی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے، سابق انگلش کپتان ناصر حسین

میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا لیکن بابرکی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے، سابق ...
میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا لیکن بابرکی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے، سابق انگلش کپتان ناصر حسین

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو کے معترف نکلے۔ناصر حسین نے  آئی سی سی کے ویب شو م ماسٹر کلاس میں سوئنگ کے خلاف کور ڈرائیو کھیلتے وقت بابراعظم کی مثال دی۔ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ مداحوں سے معذرت لیکن بابراعظم کی کور ڈرائیو مجھے پسند ہے،میں ویرات کوہلی کو منتخب کرتا لیکن بابرکی کور ڈرائیو بہت خوبصورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب گیند باہر کی طرف سوئنگ ہو رہی ہو تو بابراعظم سوئنگ کے ساتھ بہتر طریقے سے کھیلتے ہیں، ای این بیل،کین ولیمسن ،کےایل راہول، جو روٹ اور بابراعظم کی کور ڈرائیو  بہترین ہے۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اگر نوجوان بیٹرز کو کور ڈرائیو سیکھنی ہو تو میں انہیں بابراعظم کو کھیلتے دیکھنے کا مشورہ دوں گا۔

مزید :

کھیل -