عمران خان کے شرٹ پہننے کی  وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050  فیصد اضافہ

عمران خان کے شرٹ پہننے کی  وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050  فیصد اضافہ
عمران خان کے شرٹ پہننے کی  وجہ سے جیرڈونی کی سیل میں 1050  فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہنی گئی تو اس کی فروخت میں 1050 فیصد اضافہ ہوگیا۔

عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے ملاقات میں جیرڈونی برانڈ کی پولو ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، عمران خان کی طرف سے یہ شرٹ پہننے کے بعد برانڈ کی سیلز میں 380 فیصد تک اضافہ ہوا۔ جب اس حوالے سے مختلف قومی اخبارات و ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خبریں سامنے آئیں تو شرٹ کی فروخت میں 1050 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔

ایک سال پہلے قائم ہونے والے جیرڈونی برانڈ کیلئے یہ پہلا موقع ہے کہ اس کی کسی پراڈکٹ کو عوامی سطح پر اتنی زیادہ پذیرائی ملی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے شرٹ پہننے کے بعد ان کے سوشل میڈیا پر شرٹ کے آرڈر دینے والے اور اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ جیرڈونی امریکہ میں قائم کمپنی ہے جس کی پراڈکٹس امریکہ اور پاکستان کے علاوہ سنگاپور، کینیڈا، میکسیکو ، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی دستیاب ہیں۔

برانڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہ حسن کا کہنا ہے کہ وہ بھی عمران خان کی طرح محنت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے لیے بحیثیت قوم پسینہ بہانے اور محنت کرنے کا یہ اہم موقع ہے اور اسی کے ذریعے ہم اپنے کل کو بہتر بناسکتے ہیں۔ 

مزید :

قومی -ڈیلی بائیٹس -بزنس -