بنوں میں مسلح افراد نے فائر کھول دیا، 3 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق تھانہ میراخیل کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 4 افراد لہولہان ہو گئے۔ ملزمان واردات کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔