لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 29ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 29ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین کو مستقل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے 29ملازمین کو برطرف کرنے سے روک دیا۔