قومی اسمبلی میں بہت اہم تبدیلی آرہی ہے ، کس ادارے کومخصوص نشستیں دینے پر فیصلہ کرنا پڑے گا۔۔۔؟ کنور دلشاد نے بتا دیا

قومی اسمبلی میں بہت اہم تبدیلی آرہی ہے ، کس ادارے کومخصوص نشستیں دینے پر ...
 قومی اسمبلی میں بہت اہم تبدیلی آرہی ہے ، کس ادارے کومخصوص نشستیں دینے پر فیصلہ کرنا پڑے گا۔۔۔؟ کنور دلشاد نے بتا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں بہت اہم تبدیلی آرہی ہے ،  کس ادارے کومخصوص نشستیں دینے پر  فیصلہ کرنا پڑے گا۔۔۔؟سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن   کنور دلشاد  نے بتا دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن  کنور دلشاد نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو سپریم کورٹ  کا فیصلہ آیا تھا وہ اکثریتی فیصلہ تھا، اکثریتی فیصلہ آئین اور قانو ن کے مطابق اسی پر عملدرآمد کرنا پڑتا ہے  ۔ ساری ذمہ داری اب الیکشن کمیشن پر عائدہوتی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کروائے۔خواتین کو مخصوص نشستیں دینے  کے سارے معاملات جو ہیں ان کو سپریم کورٹ میں دوبارہ ازسر نو کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام" نیا پاکستان" میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما  طلال چوہدری نے بھی شرکت کی ۔

کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے جو سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آیا تھا وہ اکثریتی فیصلہ تھا، اکثریتی فیصلہ آئین اور قانو ن کے مطابق اسی پر عملدرآمد کرنا پڑتا ہے ۔ ساری ذمہ داری اب الیکشن کمیشن پر عائدہوتی ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کروائے۔  کنور دلشاد نے کہا اہم بات یہ ہے کہ سینیٹ کی11نشستیں پختونخوا کی خالی ہیں اوروہاں کا سینیٹ نامکمل ہے۔ اسی طرح قومی اسمبلی میں بھی بہت اہم تبدیلی آرہی ہے خواتین کو مخصوص نشستیں دینے پر یہ سارے معاملات جو ہیں ان کو سپریم کورٹ میں دوبارہ ازسر نو کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا۔