’ ایران سے آنے والے تیل کا پرمٹ فوج نہیں جاری کرتی ‘ ڈی جی آئی ایس پی آرکھل کر بول پڑے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ ایران سے جو تیل آتا ہے اس کے پرمٹ فوج اور ایف سی جاری نہیں کرتی ، ہماری کوشش ہے کہ ایران سے پٹرول کی سمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بلوچستان کے ایرانی سرحد سے متصل علاقوں میں بنیادی سہولتوں اور روزگار کی کی ہے ، بلوچستان کے ان علاقوں کے لوگوں کا انحصار ایران سے تجارت پر ہے ، اگر ایرانی سرحد بالکل بند کر دیں گے تو مافیا کو فوج کیخلاف بغاوت کرنے کا موقع ملے گا، ایران سے جو تیل آتا ہے اس کے پرمٹ فوج اور ایف سی جاری نہیں کرتی ، ہماری کوشش ہے کہ ایران سے پٹرول کی سمگلنگ جتنا ممکن ہو کم کی جائے ، یہاں پر ایک مافیا نہیں چاہتا ملک اور عوام ترقی کریں، اس مافیا کی کوشش ہے کہ عوام ترقی نہ کر سکیں اور وہ عوام کا ستحصال کرے ۔
یہ نہیں کہا جا سکتا کہ باڑ لگنے کے بعد افغان سرحد پر کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا، یہ کہنا مناسب نہیں کہ باڑ لگنے کے باوجود سمگلنگ فوج کی مدد سے ہی ہوتی ہے ،بارڈر یکطرفہ نہیں ہوتے بلکہ دو طرفہ ہوتے ہیں، سمگلنگ کی روک تھام بارڈر کے دونوں اطراف سے ہوتی ہے ،