شیخ حسینہ واجد اور بنگلہ دیشی آرمی چیف کے درمیان کیا رشتہ داری ہے؟ جانیے

شیخ حسینہ واجد اور بنگلہ دیشی آرمی چیف کے درمیان کیا رشتہ داری ہے؟ جانیے
شیخ حسینہ واجد اور بنگلہ دیشی آرمی چیف کے درمیان کیا رشتہ داری ہے؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کے آرمی چیف جنرل وقار الزماں اور مستعفیٰ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد آپس میں رشتہ دار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل وقار الزماں کی اہلیہ سارہ ناز کمالیکا رحمان جنرل (ر)مستفیض الرحمان کی بیٹی ہیں،جنرل (ر) مستفیض الرحمان حسینہ واجد کے رشتے میں پھوپھا ہیں، اس طرح سارہ ناز حسینہ واجد کی کزن ہیں۔

واضح رہے جنرل وقار الزماں 23 جون کو بنگلہ دیش کے آرمی چیف بنے تھے، آرمی چیف بننے سے قبل جنرل وقار الزماں تقریباً 6 ماہ چیف آف جنرل سٹاف رہے اور اس حیثیت میں انہوں نے عسکری آپریشنز، انٹیلیجنس اور اقوام متحدہ کے امن دستوں میں بنگلہ دیش کے آپریشنز کی نگرانی کی۔اپنی 35 سالہ سروس میں انہوں نے حسینہ واجد کے ساتھ بھی کام کیا اور وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مسلح افواج کے ڈویژن میں پرنسپل سٹاف آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔