پاکستان اور امریکہ پر امن طریقے سے مسائل حل کریں: شہباز شریف

پاکستان اور امریکہ پر امن طریقے سے مسائل حل کریں: شہباز شریف
پاکستان اور امریکہ پر امن طریقے سے مسائل حل کریں: شہباز شریف

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر پر امن طریقے سے مسائل حل کرنا ہوں گے، جنگوں نے دونوں ملکوں کو غربت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو تجارتی اور اقتصادی روابط بڑھانا ہوں گے۔ نا اہل وفاقی حکومت ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کی ذمہ دار ہے۔ وزیراعلیٰ نے لاہورمیں میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر کو ہدایت کی کہ میٹرو بس منصوبے کے 28 کلومیٹر طویل راستے کو بہترین سیاحتی مقام منایا جائے۔ انہوں نے عوامی شکایات پر ایم ڈی واسا کی سرزنش بھی کی۔ وزیر اعلیٰ نے ڈبل سنچری اور ورلڈ ریکارڈ بنانے پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد اکرم کو مبارکباد پیش کی۔

مزید :

لاہور -