حکومت کیخلاف بغاوت پر شام کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا گھر نذرآتش، مقدسی لندن فرار

حکومت کیخلاف بغاوت پر شام کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا گھر نذرآتش، مقدسی لندن ...
حکومت کیخلاف بغاوت پر شام کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا گھر نذرآتش، مقدسی لندن فرار

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والے دفتر خارجہ کے ترجمان جہاد مقدسی کے المزہ میں واقع گھر کو سرکاری فوجیوں نے نذر آتش کر دیا ہے تاہم جہاد مقدسی بیروت کے راستے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کی حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے جہاد مقدسی کے دمشق کے پوش علاقے المزہ میں واقع گھر کو نذر آتش کردیا گیاجبکہ حکومت مخالف سیاسی کارکنوں نے جہاد مقدسی اور ان کے اہل خانہ کے شام سے بیرون ملک فرار کی تصدیق کی ہے۔ دوسری طرف سفارتی ذرائع کے حوالے سے جہاد مقدسی کے انحراف کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیاہے کہ وہ برطانوی دارالحکومت لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -