رحمان ملک تاج محل میں اپنی سالگرہ منائیں گے

رحمان ملک تاج محل میں اپنی سالگرہ منائیں گے
رحمان ملک تاج محل میں اپنی سالگرہ منائیں گے

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک محبت کی علامت ”تاج محل “میں اپنی سالگرہ منائیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ کو سالگرہ کے موقع پر تاج محل کاخصوصی دورہ کرانے کی درخواست بھیج دی گئی، وہ گیارہ سے تیرہ دسمبر تک بھارت کے دورے پر ہوں گے جبکہ بارہ دسمبر کو اُن کی سالگرہ ہے ، اِسی دورے کے دوران نئی دہلی میں دونوں ممالک کے درمیان نئی ویزا پالیسی کو فعال کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔پاکستانی ہم منصب کو دورے کی دعوت دینے والے بھارتی وزیرداخلہ سوشیل کمار کے مطابق رحمن ملک کو بارہ دسمبر کواُن کی سالگرہ کے دن تاج محل کاخصوصی دورہ کرایاجائے گا۔ بھارتی سرکار ان کے اہلخانہ کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -