وقت مناسب نہیں ، منموہن سنگھ کا دورہ پاکستان ملتوی

وقت مناسب نہیں ، منموہن سنگھ کا دورہ پاکستان ملتوی
وقت مناسب نہیں ، منموہن سنگھ کا دورہ پاکستان ملتوی

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے نامناسب وقت قراردیتے ہوئے پاکستان کادورہ ملتوی کر دیا ہے۔صدر زرداری نے وزیراعظم منموہن سنگھ کو28 نومبر کو بابا گورو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق صدر زردار ی کے نام خط میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستانی قیادت سے متعدد بار دورہ پاکستان کی خواہش کا اظہارکر چکے ہیں لیکن ابھی ایسے دورے کاموزوں وقت نہیں ۔میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ انتخابات کے بعد ہی بھارتی وزیر اعظم اسلام آباد جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -