ضمنی الیکشن :جیت کی خوشی میں ساہیوال اور چیچہ وطنی میں فائرنگ کرنے والے چار افراد گرفتار

ضمنی الیکشن :جیت کی خوشی میں ساہیوال اور چیچہ وطنی میں فائرنگ کرنے والے چار ...
ضمنی الیکشن :جیت کی خوشی میں ساہیوال اور چیچہ وطنی میں فائرنگ کرنے والے چار افراد گرفتار

  

ساہیوال،چیچہ وطنی(مانیٹرنگ ڈیسک) ضمنی الیکشن میں کامیابی کی خوشی میں فائرنگ کے الزام میں مسلم لیگ ن کے آٹھ کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔آر پی او ساہیوال فاروق مظہر خان کے مطابق دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے جبکہ چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن جیتنے پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف زیردفعہ 285،286کے تحت دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق 2ملزموں غلام عباس اور شوکت حسین کو گرفتار کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -