نادراآرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا تصور نہیں : چیئرمین

نادراآرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا تصور نہیں : چیئرمین
نادراآرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کا تصور نہیں : چیئرمین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نادرا نے کہاہے کہ نادرا آرڈیننس میں ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ موجود نہیں ، د و افسران ڈاکٹر طاہر اکرام اور نوید جان کی تقرری غیر قانونی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا طارق ملک نے پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وزارت داخلہ کو نادرا میں افسران کے تقرر کا اختیار نہیں ، وزارت داخلہ سے یہ تقرریاں منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 23 جولائی 2012 ءکو مشیر داخلہ نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر تقرریاں کی تھیں اور پی اے سی نے ان تقرریوں سے متعلق نادرا سے جواب طلب کررکھا تھا۔

مزید :

اسلام آباد -