سندھی قوم پرستوں کے ساتھ ہیں ،کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کے اتفاقِ رائے سے بننا چاہئے:نوازشریف

سندھی قوم پرستوں کے ساتھ ہیں ،کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کے اتفاقِ رائے سے بننا ...
سندھی قوم پرستوں کے ساتھ ہیں ،کالا باغ ڈیم چاروں صوبوں کے اتفاقِ رائے سے بننا چاہئے:نوازشریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ سندھ کے عوام کے ساتھ تفریق کا برتاﺅ کیاجارہاہے ، سندھ میں بلدیاتی نظام کے خلاف آوازاُٹھائیں گے ، ن لیگ کی حکومت ہی کراچی میں امن لائے گی ۔ اُنہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی طرف سے قتل وغازت کی ذمہ دارقراردی گئی جماعتیں ہی حکومت میں ہیں ، کالاباغ ڈیم چاروں صوبوں کے اتفاق رائے بنناچاہیے ۔ مسلم لیگ ن سندھ کے طویل اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نواز شریف نے کہاکہ کراچی پاکستان کاکمرشل حب ہے ، امن و امان کے لیے سب کو اکٹھا کرنا ہو گا۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ سپریم کورٹ نے بدامنی کیس میں قراردیاتھاکہ کراچی میں عسکری جماعتوں کے ونگ ہیں،خاتمے کا حکم ملالیکن کیا حکومت نے ایسا کیا؟جرائم پر پردہ ڈالنے کی مفاہمت تک ٹارگٹ کلنگ بند نہیں ہو گی۔اُنہوں نے بتایاکہ امن و امان کی صورتحال اورسندھ کے بلدیاتی نظام کے بارے میں بھی بات کی گئی،قوم پرستوں اور اپنے نظریئے میں فرق نہیں سمجھتا۔اُنہوں نے کہاکہ سندھ میں پورے جذبے سے انتخابی مہم چلائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہاکہ کالا باغ ڈیم صوبوں کے اتفاق رائے سے بننا چاہیے،دوصوبے چاہتے ہیں مگر دو صوبے مخالف ہیں تاہم فیصلہ وہ ہونا چاہیے جو عوام کو منظور ہو۔

مزید :

قومی -