امریکی سینیٹ نے چھ سو اکتیس ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

امریکی سینیٹ نے چھ سو اکتیس ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور کر لیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے چھ سو اکتیس ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی سینیٹ نے سال 2013ءکے دفاعی بجٹ کے بل کی منظوری دے دی۔ متفقہ طورپر منظور کئے جانے والے بل میں چھ سو اکتیس ارب ڈالر دفاعی بجٹ کیلئے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ رقم افغان جنگ اور جوہری ہتھیاروں سمیت دیگر دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی۔دفاعی بجٹ کا بل امریکی صدر کو دستخط کیلئے بھجوانے سے پہلے ایوان نمائندہ گان سے منظور شدہ بل کے متن سے ملانا ضروری ہے۔ وہائٹ ہاو¿س نے پہلے ہی بل کی چند شقوں پر اعتراض کرتے ہوئے بل کو مسترد کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -