مولانا کا بھی ’سہرا سجانے‘ کو جی چاہتا ہے ۔۔۔

مولانا کا بھی ’سہرا سجانے‘ کو جی چاہتا ہے ۔۔۔
مولانا کا بھی ’سہرا سجانے‘ کو جی چاہتا ہے ۔۔۔

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات کے التواءکا کوئی امکان نہیں اور سب کی طرح وہ بھی وزیر اعظم بننے کی خواہش مند ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھاکہ بلوچستان میں بد امنی کی ذمہ دار وفاقی حکومت بھی ہے لیکن سارا نزلہ صوبائی حکومت پر گرایا جا رہا ہے ۔سیاسی جماعتوں نے فوج اور صدر کے کردار کو ختم کرنے کے لیے اٹھاون ٹو بی ختم کیا۔اب اگر عدالتوں نے حکومتیں بنانی اور گرانی ہیں تو پھر عوام کو گھروں میں بیٹھا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے ہی مذہبی جماعتوں کا مواثر اتحاد ہے۔ جماعت اسلامی کو ایم ایم اے میں شامل کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے لیے ناگزیر نہ بنے۔ جماعت اسلامی ضمنی انتخابات میں ضمانتیں ضبط کروا چکی ہے۔ پر انی مقبولیت پر نئی سیاست کا زمانہ گذر گیا۔چوہدری نثار سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ شخص غیر اہمیت کا حامل ہے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ مولانا نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کی خواہش رکھتا ہوں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -