لاپتہ افراد کمیشن نے 329کیسز نمٹا دیے،584کیسز کی تحقیقات جاری

لاپتہ افراد کمیشن نے 329کیسز نمٹا دیے،584کیسز کی تحقیقات جاری
لاپتہ افراد کمیشن نے 329کیسز نمٹا دیے،584کیسز کی تحقیقات جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لاپتہ افراد کمیشن نے 329گمشدہ افراد کے کیسز نمٹا دیے جبکہ 584کیسز پر تحقیقات جاری ہے۔کمیشن کے اعلامیے کے مطابق اب تک کل 913لاپتہ افراد کے کیسز میں سے 329کیسز نمٹا دیے ہیں جبکہ 584 پر تحقیقات جاری ہیں۔نومبر 2012 ءمیں اسلام آباد میں کمیشن کے اجلاس کے بعد 9لاپتہ افراد بازیاب ہو ئے۔ کمیشن جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ یکم جنوری 2011کو لاپتہ افراد کے 138 کیسز زیر التواءتھے،یکم جنوری 2011 سے 30 نومبر 2012 تک 775لاپتہ افراد کے نئے کیسز سامنے آئے۔ کمیشن کے مطابق نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والے کمیشن کے اجلاس کے بعد 9 لاپتہ افراد بازیات ہوئے جن میں محمد کامران،محمد زکریا، محمد اسلم، نصیرالدین، زاہد محمد، پرویز حسین، عدیل الرحمان، نعمان احمد اور شوکت علی شامل ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -