وسیم اکرم سے ڈرتا ہی رہا :پونٹنگ

وسیم اکرم سے ڈرتا ہی رہا :پونٹنگ
وسیم اکرم سے ڈرتا ہی رہا :پونٹنگ

  

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک)حال ہی میں ٹیسٹ کر کٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلا ن کر نے والے آسٹریلیوی بیٹسمین رکی پو نٹنگ نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں پا کستان کے فاسٹ با لر وسیم اکرم کا سامنا کر نے میں ڈر لگتا تھا۔ ایک حالیہ انٹر ویومیں ان کاکہنا تھا اپنے کیر ئیر کے دوران انہوں نے جن دو خطر نا ک ترین باو¿ لرز کا سامنا کیا ان میں ویسٹ انڈیز کے ایم بروز کرٹلی اور پاکستا ن کے وسیم اکرم شامل ہیں۔ پو نٹنگ نے دنیا کے مایہ ناز با ﺅلر کی صلا حیتوں کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا کہ وسیم کے پاس با و¿لنگ کی جا دوئی صلا حیتیں تھی اور وہ کسی بھی وقت بالکل الگ انداز کی گیند کر اکر مخا لف کوحیران کردیتے تھے جن پر رن بنا نا آسان کام نہیں تھا۔

مزید :

کھیل -