جمہوری نظام چلانے میں ساتھ دینے پر نواز شریف کے شکرگزار ہیں: خورشید شاہ

جمہوری نظام چلانے میں ساتھ دینے پر نواز شریف کے شکرگزار ہیں: خورشید شاہ
جمہوری نظام چلانے میں ساتھ دینے پر نواز شریف کے شکرگزار ہیں: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اصغر خان کیس دفن کر دیا ہے، نہیں چاہتے کہ کوئی ڈی جی ایف آئی اے نواز شریف کو گھسیٹے، ہم اپنی داڑھی ایف آئی اے کے ہاتھ میں نہیں دیں گے، ایجنسیوں سے مل کر اقتدار میں آنے والوں کا فیصلہ عوام خود کریں۔ پارلیمینٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لڑانے کی بڑی کوشش کی گئی تاہم جمہوری نظام کو چلانے میں ساتھ دینے اور بنیادی کردار ادا کرنے پر نواز شریف کے شکرگزار ہیں۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ ماضی میں جمہوریت پر ہمیشہ ایوان صدر سے حملہ ہوا، پیپلزپارٹی کے جیالے فاروق لغاری اور بعض جرنیلوں نے بھی ایوان صدر سے وار کیا ، آصف علی زرداری وزیراعظم بھی سن سکتے تھے تاہم انہوں نے جمہوریت کو بچانے کیلئے ایوان صدر کو اپنا مورچہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری انتخابی مہم کی قیادت نہیں کریں گے، بلاول بھٹو زرداری کو آئندہ عام انتخابات میں لانچ کیا جائے گا تاہم وہ کم عمری کے باعث انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے، نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں ایسے فیصلے نہ دیں جو کل بول پڑیں، جسٹس منیر اور جسٹس نسیم حسن شاہ کے فیصلے آج بھی بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ دو ماہ کے اندر پورے ملک میں نئی حلقہ بندیاں قائم کرنے کے احکامات جاری کرے، کسی ایک علاقے یا کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے ملکی وحدت کو نقصان پہنچے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے اپوزیشن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جب وقت آئے گا حزب اختلاف کو نام دے دیئے جائیں گے۔

مزید :

اسلام آباد -