گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیروز پور روڈ کی طالبات اور اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ فیروز پور روڈ لاہور اورالائیڈ سکول سسٹم پتوکی کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے پاکستان کالج آف لاءفیروزپور روڈ‘ لاہور‘ سپیریئر کالج آف کامرس‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور‘ عثمانیہ ہائی سکول‘ داروغہ والا‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ شاہ پور کانجراں‘ لاہور‘ گورنمنٹ پرائمری سکول‘ کانجراں‘ لاہور‘ المجاہد ماڈل ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ شاہدرہ لاہور اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ کوٹ شہاب الدین‘ اسلام پورہ‘ شاہدرہ لاہور کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد762تھی ۔