ویٹرنری یونیورسٹی:بد عنوانی کےخلاف آگاہی پھیلانے کے حوا لے سے واک

ویٹرنری یونیورسٹی:بد عنوانی کےخلاف آگاہی پھیلانے کے حوا لے سے واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کی کر یکٹر بلڈنگ سو سا ئٹی نے نیشنل ا کا ﺅ نٹ ابیلیٹی بیورو کے با ہمی اشتراک سے گزشتہ روز سٹی کیمپس لا ہور اور را وی کیمپس پتو کی میں بد عنوانی کے خلاف آگاہی پھیلانے کے حوا لے سے واک کا انعقادکیا جس کی قیادت راوی کیمپس پتو کی میں وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے جبکہ سٹی کیمپس لاہور میں فکلٹی آف لائف سائنس بز نس مینیجمنٹ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور یو نیو ر سٹی آف سڈ نی آسٹریلیا سے آئے ڈیلی گیشن پیٹر تھا مس نے کی را وی کیمپس پتو کی واک میں فکلٹی آف اینیمل پرو ڈکشن اینڈ ٹیکنا لو جی کے پرو فیسر ڈاکٹر محمد اکرم ،ڈاکٹر اطہرمحمود جبکہ لاہو ر سٹی کیمپس میں پرو فیسر ڈاکٹر کا مران اشرف ،ڈاکٹر نثار احمد کے علا وہ دیگر فکلٹی کے ممبران اورطلبہ کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔


واک کے اختتام پر ڈاکٹر نسیم احمد نے اپنے خطا ب میں طلبہ اور اسا تذہ کو پیغا م دیا کہ وہ پوری لگن اور ایما ندا ری کے ساتھ اپنی پیشہ وا را نہ امور انجام دیںاور ادار ے کے قوائد وضوا بط کی پا سدا ری کریںوائس چا نسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے را وی کیمپس پتو کی میں بننے والی ٹیلی فو ن ایکسچینج کا افتتا ح بھی کیا۔