پریانکا چوپڑا پرکشش ترین ایشین خاتون قرار

پریانکا چوپڑا پرکشش ترین ایشین خاتون قرار
پریانکا چوپڑا پرکشش ترین ایشین خاتون قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پرکشش ترین ایشین خاتون ہونے کا اعزاز مل گیا۔ ایک برطانوی میگزین نے اپنے آن لائن عوامی سروے کے بعد پریانکا کو اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا،ٹی وی اداکارہ دراشتی دھامی دوسرے نمبر پر آئیں، دیپکا پڈوکون چھٹے،کرینہ کپور آٹھویں، شردھا کپور 17ویں، عالیہ بھٹ چوبیسویں، ماہرہ خان 34 ویں اور کانیکا کپور پچاسویں نمبر پر آئیں۔ پرکشش ترین مردوں کی فہرست اگلے ہفتے شائع کی جائے گی،سروے میں دس لاکھ سے زائد افراد نے اپنی رائے پیش کی۔ پچھلے سال پرکشش ترین ایشین خاتون کا اعزاز کترینہ کیف کوملا تھا۔

مزید :

تفریح -