مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں پاکستانیوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں

مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں پاکستانیوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں
مقدونیہ کی سرحد پر سینکڑوں پاکستانیوں کی پولیس کیساتھ جھڑپیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکوپی (آئی این پی) مغربی یورپ تک رسائی کے لئے مقدونیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1500 پاکستانی اور دیگر ممالک کے شہریوں کی پولیس سے جھڑپیں ہوئی ہیں۔ میڈیاکے مطابق پناہ کی تلاش میں بھٹکتے تارکین وطن یونان اور مقدونیہ کی سرحد پر بے یارو مددگار کئی ہفتوں سے داخلے کے منتظر ہیں۔ انتظار طویل ہونے پر پاکستانیوں کے ساتھ ایرانی اور مراکش کے شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ خون جما دینے والی سردی اور ٹینٹ میں مقیم افراد نے سرحد کھولنے کا مطالبہ کیا تو مقدونیہ کی پولیس سے جھڑپ ہو گئی۔