سائنس کی ترقی ایک طرف، پرانے موبائل فونز کا حیران کن فائدہ تحقیق میں سامنے آ گیا، جان کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ۔۔۔

سائنس کی ترقی ایک طرف، پرانے موبائل فونز کا حیران کن فائدہ تحقیق میں سامنے آ ...
سائنس کی ترقی ایک طرف، پرانے موبائل فونز کا حیران کن فائدہ تحقیق میں سامنے آ گیا، جان کر آپ کا دل بھی کرے گا کہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اشیاءکا سائز بھی چھوٹا ہوتا جا رہا ہے۔ آپ کو چند سال قبل کے موبائل فونز تو یاد ہوں گے، جس جیب میں اس وقت کا ایک موبائل فون مشکل سے سماتا تھا آج اسی جیب میں تین تین سمارٹ فون سما جاتے ہیں۔لیکن ماہرین نے ان بڑے سائز کے پرانے موبائل فونز کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ کا دل چاہے گا کہ واپس وہی فون استعمال کرنے لگیں۔ ماہرین نے پرانے موبائل فونز اور آج کے سمارٹ فونز کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد پتا چلایا ہے کہ کال اور ٹیکسٹ میسیج کرنے کے لیے پرانے فون آج کے سمارٹ فونز سے کہیں بہتر تھے۔

مزیدجانئے: بین الاقوامی کولا برانڈ پیپسی کا چائنہ میں پہلا سمارٹ فون متعارف ، قیمت صرف 110ڈالر مقرر
ماہرین نے اس کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ان پرانے فونز میں کمزور سگنل پکڑنے کی بھرپور صلاحیت تھی مگر آج کے سمارٹ فونز اس صلاحیت سے محروم ہیں۔ ذرا سے سگنل کمزور ہوں تو سمارٹ فونز انہیں کیچ نہیں کر پاتے ہیں اور نتیجتاً کال میں آواز صاف نہیں ہوتی حتیٰ کہ کبھی کبھی توصارفین ایس ایم ایس بھی نہیں کر پاتے۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق ٹیکنالوجی سے متعلق ریسرچ کرنے والے ادارے آف کام(Ofcom) کے ماہرین نے کی۔ماہرین کا کہنا تھا کہ پرانے فونز کی نسبت سمارٹ فونز 10گنا مضبوط سگنلز پر بھی ان جیسی کارکردگی نہیں دکھاتے جبکہ پرانے فون 10گنا کمزور سگنلز پر بھی کال یا ایس ایم ایس کرنے میں سمارٹ فونز سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے محدود تعداد میں موبائل فونز پر تجربات کیے۔ ہم تحقیق میں موبائل فونز کی درجہ بندی نہیں کرنا چاہتے تھے، ہمارا مقصد یہ جاننا تھا کہ مختلف جگہوں پر پرانے فونز اور آج کے سمارٹ فونز کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔کسی بھی جدید سمارٹ فون نے کسی دوسرے جدید سمارٹ فون سے بہتر کارکردگی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تجربات میں استعمال کیے گئے سمارٹ فونز کے نام نہیں بتا سکتے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -