بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں ہوگا
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج کوئی میچ نہیں ہوگا
چٹا گانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں (آج) ہفتہ کو آرام کا دن ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ بنگلہ دیش میں جاری ہے جس میں دنیا کرکٹ کے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ میگا ایونٹ میں (آج) ہفتہ کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ ایونٹ میں (کل) اتوار کو دو میچ کھیلے جائینگے اور پہلا میچ سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹا گانگ میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی جن میں رنگپور رائیڈرز، چٹاگانگ وکنگز، ڈھاکہ ڈائنامائٹس، کومیلاوکٹورینز، سلہٹ سپر سٹارز اور بریسال بلز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ 10 دسمبر کو لیگ میچز کا مرحلہ ختم ہو گا۔ 12 دسمبر کو کوالیفائر ون اور ایلیمنیشن میچز کھیلے جائیں گے جبکہ کوالیفائر ٹو میچ 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 15 دسمبر کوہوگا