اٹلی میں انسداد ڈوپنگ مہم کے دوران 26 کھلاڑیوں پر پابندی عائد
روم(آن لائن) اٹلی میں انسداد ڈوپنگ کی مہم کے دوران 26 کھلاڑیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کی اولمپک کمیٹی نے کہاکہ ان کھلاڑیوں نے ڈوپنگ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا تھا۔ پابندی کا شکار ہونے والوں میں ہائی جمپ کے عالمی چیمپئن جوزیپے جوبیلسکو اور لانگ جمپ کے سابق عالمی چیمپئن اینڈریو ہووے شامل ہیں۔
س فہرست میں اس کے علاوہ بھی کئی نامور کھلاڑی شامل ہیں۔واضح رہے اس پابندی کے باعث ہر کھلاڑی دو سال تک کسی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔