بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کیلئے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کیلئے اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کیلئے 14 رکنی اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا، ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بلال ستی نے بتایا کہ انیس جاوید ٹیم کے کپتان اور ذیشان گل نائب کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عامر، اشفاق، محمد اسامہ، محمد نعمان، طیب رحمانی، ذیشان عباسی، محمد اویس، سلمان احمد، تنویراحمد، زاہد عباس، محمد زاہد، وقار سعید، محمد اشرف شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیراہتمام بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 7 دسمبر سے بہاولپور میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں ملک بھر سے چار ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں اسلام آباد، بہاولپو، آزاد جموں و کشمیر اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں۔ لیگ 10 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی