ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے 18قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے گئے

ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے 18قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے گئے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ نے آئندہ سال بھارت میں ہونیوالی ساوتھ ایشین گیمز میں شرکت کرنیوالے 18قومی اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ لے لئے جنہیں ٹیسٹ کیلئے قازقستان بھجوا دیا گیا ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر اعظم ڈار کے مطابق ان اتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ ساوتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے جاری تربیتی کیمپ کے دوران لئے گئے جن میں ، اتھلیکٹس کے4، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کے 3، 3، کبڈی ، مارشل آرٹس ، بیڈمنٹن ، کے دو، دو کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے ہیں جنہیں ٹیسٹ کیلئے جمعرات کو قازقستان کی لیباٹری میں بھجوایا گیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ رواں ماہ کے اختتام تک ان ٹیسٹ کی رپورٹس اسلام آباد پہنچ جائے گی اور جن کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکلے گے ان پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایونٹس کے دروازے بند کرتے ہوئے 2سال کی پابندی عائد کر دی جائے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی