ڈائیوو پاکستان ایکسپریس لاہور میں 200 جدید ترین بسیں چلائے گی

ڈائیوو پاکستان ایکسپریس لاہور میں 200 جدید ترین بسیں چلائے گی

لاہور(پ ر)پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور پاکستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیوو پاکستان ایکسپریس بس سروس لمیٹڈ کے درمیان لاہور میں ’’فیڈر روٹ پراجیکٹ‘‘ کے تحت 200فیڈر بسیں چلانے کا معاہدہ طے پایا۔اس پراجیکٹ کے ذریعے لاہور میں ایک مربوط بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ میں 14سے زائد روٹس پر200بسیں چلائی جائیں گی اور ان روٹس کو میٹرو بس کو ریڈوزکے اہم سٹیشنز سے منسلک کیا جائے گا۔یہ بسیں اپنے مخصوص سٹیشنز پر 30سے 5منٹ کے وقفے کے بعد دستیاب ہوں گی۔یہ فیڈر بس سروس روزانہ سفر کرنے والے ان مسافروں کو میٹروبس تک جانے میں آسانی فراہم کرے گی جنہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اپنے گھر یا کام کی جگہ سے میٹرو بس تک آنے میں انتہائی دشواری کا سامنا تھا۔فیڈزبس سروس صرف میٹرو بس کے مسافروں کے لئے مختص نہیں بلکہ اس سے ان روٹس پرروزانہ پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والا ہر مسافر مستفید ہو گا۔

مزید : کامرس