گلوکار اظہر بٹ کی فیس بک آئی ڈی ہیک

گلوکار اظہر بٹ کی فیس بک آئی ڈی ہیک

لاہو ر( فلم رپورٹر ) گلوکار اظہر بٹ کی فیس بک آئی ڈی ہیک کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار اظہر بٹ کا فیس بک آئی ڈی ہیک کر لیا گیا جس کے بعد ان کی فیس بک سے ان کے دوستوں کو غیر اخلاقی مسیجز اور تصاویر پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اظہر بٹ اس صورتحال سے کافی پریشان ہیں اور انہوں نے فیس بک آئی ڈی ہیک کرنے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اظہر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا فیس بک آئی ڈی ایک ماہ سے ہیک کیا گیا ہے اور وہ سمجھتے تھے کہ ہیکر خود ہی اس کو ختم کر دے گا لیکن اب معاملات بہت آگے جا چکے ہیں جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ نامعلوم ہیکر کے خلاف سائبر کرائم کا پرچہ درج کرایا جائے گا۔

مزید : کلچر