معروف فلم اسٹار وارز کی اشیا نیلامی کیلئے پیش

معروف فلم اسٹار وارز کی اشیا نیلامی کیلئے پیش

نیو یارک(آئی این پی) نیویارک میں ہالی ووڈ کی معروف اسٹار وارز سیریز کی اشیا اور ملبوسات نیلامی کیلئے پیش کر دئے گئے ہیں، نیلامی کے لئے چھ سو اشیا رکھی گئی ہیں۔نیویارک میں ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم سیریز اسٹار وارز کی اشیا اور ملبوسات نیلامی کے لیے پیش کر دیے گئے،ساؤبے ہاؤس میں 1977ء سے 1985ء تک کی چھ سو اشیا شامل کی گئیں ہیں جس میں ارلی برڈ سرٹیفیکیٹ، فلمی کردار چیوباکا اسٹف ٹوائے جبکہ اسٹار وارز کے کرداروں کے کھلونے رکھے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ اب تک سب سے بڑی نیلامی ہے جس میں کسی ایک فلم سیریز کی چھ سو اشیا شامل کی گئیں ہیں، نیلامی میں انیس سو پچاسی کی اسٹار وار فلم میں استعمال ہونے والے سکے بھی شامل ہیں۔اسٹار واز سیریز کی اگلی فلم دی فورس ایویکنز اٹھارہ دسمبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔

مزید : کلچر