گھریلو خواتین کو مختلف فنی علوم کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، حمیدہ وحیدالدین

گھریلو خواتین کو مختلف فنی علوم کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، حمیدہ وحیدالدین

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ کم پڑھی لکھی/گھریلو خواتین کو مختلف فنی علوم کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ خود روزگار کما سکیں۔وہ آج اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہی تھیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ خواتین کے کردار کی اہمیت کے پیش نظر معاشرتی مائنڈسیٹ میں تبدیلی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کے حقوق کی آگاہی مہم کا آغاز کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقامی این جی اوز کے ساتھ ساتھ میڈیا سے رابطے مستحکم کئے جا رہے ہیں تاکہ خواتین کے تحفظ کیلئے حکومتی اقدامات سے لوگوں کو آگاہ کیاجاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1