آئی پی آر کی رپورٹ میں سندھ کی معیشت میں بہترین کارکردگی

آئی پی آر کی رپورٹ میں سندھ کی معیشت میں بہترین کارکردگی

لاہور(جنرل رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف پالسیی ریفارمز(آئی پی آر کی) پیش کردہ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبہ سندھ نے اس وقت معیشت میں بہترین کارکردگی دکھائی جس وقت ملک کا جی ڈی پی اپنی بلندیوں کو چھو رہا تھا جبکہ اس کے برعکس جس وقت قومی ترقی کی شرح سست روی کا شکار تھی اس وقت صوبہ پنجاب نے اچھی کا ر کردگی دکھائی لیکن اس تمام عرصے کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ نے اپنی ترقی کی شرح کو برقرار رکھا جو کہ 5فیصد سے زیادہ تھی ۔رپورٹ کے مطابق دو بڑے مسئلے یہ ہیں کہ زرعی فصلوں کی پیداوار میں اضافہ صوبہ پنجاب میں زیادہ ہے جو کہ قومی سطح پر 75فیصد بنتا ہے لیکن اس میں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ صوبہ پنجاب اور قومی معیشت کے لئے ایک ابھرتا ہوا مسئلہ بنتا جا رہا ہے رپورٹ میں پیداوار میں کمی کی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں اور حکومت سے شفارش کی گئی ہے کہ اس پر خصوصی توجہ دے رپورٹ کے مطابق کراچی میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے صوبہ سندھ میں صنعتی ترقی زوال کا شکار ہے جس کے اثرات قومی ترقی پر بھی پڑ رہے ہیں لہذا 2008ئکے بعد سے صوبہ سندھ میں صنعتی ترقی سکڑ گئی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ کی معیشت نے اچھی کار کردگی دکھائی ہے ۔اس کی پائیدار ترقی سب کیلئے عیاں ہے جبکہ غیر ملکی ترسیلات زر پہلے ہی صوبہ خیبر پختونخواہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔معاشی ترقی صوبہ بلوچستا ن میں سب سے کم ہے نیز یہاں پر فی کس آمدنی میں بھی کمی واقع ہوئی ہے صوبہ بلوچستان کے سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے معاشی ترقی کی شرح کم رہی ہے ۔جبکہ صوبہ بلوچستان میں زرعی ترقی کے حالات خوشگوار رہے اور اس میں اضافہ بھی ہوا ۔آئی پی آر کی رپورٹ کے مطابق جہاں تک فی کس آمدنی کا تعلق ہے یہ صوبہ سندھ میں دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ رہی ہے لیکن آج یہ کم ہو کر تیسری پوزیشن پر آ گئی ہے ۔ صوبہ خیبر پختونخواہ جو کہ 2000ئمیں چوتھی پوزیشن پر تھا 2008ئمیں تیسری پوزیشن پر آیا اور اب 2015ئمیں دوسری پوزیشن پر آ گیا ہے جہاں تک روز گار کا تعلق ہے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ روز گار کے مواقع دستیاب ہوئے ۔آئی پی آر کی رپورٹ میں صوبوں کی ترقی میں حصے لینے والے اور صوبوں کی ترقی چلانے والے مختلف عناصر کا بھی ذکر کیا گیا ہیں نیز زراعت ، صنعت کاری ، تجار ت اور معیشت کا تقابلی جائزہ اور اس کے فوائد بھی بیان کیے گئے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...