راولپنڈی ،سردار نسیم ،سجاد خان ،شیخ ارسلان ،رانا سہیل میئر شپ کے متوقع امیدوار

راولپنڈی ،سردار نسیم ،سجاد خان ،شیخ ارسلان ،رانا سہیل میئر شپ کے متوقع ...

راولپنڈی(سید گلزار ساقی سے) بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بعد مئیر اور ڈپٹی میئر،چیئرمین ضلع کونسل کا انتخاب ہو گا، جس کیلئے الیکشن کمیشن آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن شیڈول کا اعلان کریگا،راولپنڈی میٹروپولیٹن کارپوریشن کیلئے مسلم لیگ(ن) کے متوقع میئر کے امیدواروں میں سردار نسیم،سجاد خان،شیخ ارسلان حفیظ شامل ہیں جبکہ عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشد شفیق اور پاکستان تحریک انصاف کے رانا سہیل احمد اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے صدر عامرفدا پراچہ کے بھائی انجم فاروق پراچہ بھی میئر کے متوقع امیدواروں میں شامل ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردار نسیم یونین کونسل 36سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اِن کے مقابلہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے چوہدری سہیل محمود اورآزاد امیدوار حاجی گلزار اعوان ہیں،سردار نسیم اور حاجی گلزار دونوں اس یونین کونسل کے رہائشی نہیں ہیں جبکہ سجاد خان یونین کونسل 42سے انتخابات مین حصہ لے رہے ہیں ،ان کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری عامر،شیخ ارسلان حفیظ یونین کونسل نمبر 15سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اِن کے مقابلے میں تحریک انصاف کے جاوید اقبال عباسی ہیں،پاکستان تحریک انصاف کے رانا سہیل یونین کونسل19سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اِن کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) عبدالغیور بٹ اور تحریک انصاف کے کارکن میاں عمران حیات جو اس یونین کونسل کے سابق ناظم بھی رہے ہیں وہ آزاد حیثیت سے موجود ہیں، عوامی مسلم لیگ کے شیخ راشد شفیق یونین کونسل سے 40انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اِن کے مقابلے میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے محمود مرزا عرف مون بھائی جبکہ آزا د امیدوار ذوالفقار علی بھٹو عرف شیرو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد اکمل ملک چیئرمین کے امیدوار ہیں، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی سٹی کے صدر عامر فدا پراچہ کے بھائی جو یونین کونسل 39سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں اُنکے مقابلے میں سابق امیدوار قومی اسمبلی این اے55پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سردار طارق اور آزاد امیدوار ملک پرویز حیدر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ(ن)کا چیئرمین ضلع کونسل کیلئے تاحال کوئی متوقع امیدوار سامنے نہیں آیا،میونسپل کمیٹی مری ،میونسپل کمیٹی گوجر خان اور میونسپل کمیٹی کلر سیداں اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ ،میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں سے بھی ابھی تک کوئی متوقع امیدوار سامنے نہیں آیا۔

مزید : صفحہ اول