وزیر خزانہ نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کا نوٹس لے لیا

وزیر خزانہ نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کا نوٹس لے لیا

اسلا م آباد ( آئی این پی ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحا ق ڈار نے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کا نو ٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عنا صر ڈالر کی قیمت مصنوعی طریقے سے بڑھانے میں ملو ث ہیں اور معیشت کی ڈالر ائیزیشن ہر گز نہیں کر نے دی جائے گی ۔مرکزی بینک بحیثیت ریگو لیٹر منفی معاشی سر گرمیاں روکنے کے لیے فوری اقداما ت اٹھائے گا ۔ ڈالر کی خریدو فروخت میں سٹے بازی بردا شت نہیں کی جائے گی ، حکومت نے دو سال میں معاشی استحکام حاصل کر لیا ۔ فارن ایکسچینج کمپنیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا ، ایف بی آر کسٹم کلیر نس کے دوران ’’ ایل سی ‘‘ کے بغیر درآمدات کی ادائیگیوں کے ثبوت طلب کر ے جمعہ کے روز وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار سے ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں نے ملا قا ت کی ۔ اسٹیٹ بنک کے گورنر اشر ف محمو د واتھر ا نے بھی ملا قا ت میں شر کت کی ، اسحا ق ڈار نے کہاکہ کچھ عناصر اس وقت معیشت کی ڈالر ائزیشن کے عمل میں شامل ہیں اور معیشت کی ڈالرائزیشن نہیں کرنے دی جائے گی ، مرکزی بنک بحیثیت ریگولیٹر ی اس طرح کی منفی معاشی سر گر میوں کو روکنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گا ، بیرونی ادائیگیاں بہتر ہونے کے باوجو د ڈالر مہنگا ہونے پر تشویش کا اظہا ر کر تے ہوئے اسحا ق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی خرید وفروخت میں سٹے بازی برداشت نہیں کی جائیگی ، حکومت نے دو سال میں معاشی استحکا م حاصل کرلیاہے اور ملک میں ز رمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے تجا وز کر چکے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول