چلڈرن ہسپتال میں خناق کی ادویات سے محروم ایک اور بچی دم توڑ گئی

چلڈرن ہسپتال میں خناق کی ادویات سے محروم ایک اور بچی دم توڑ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)خناق جیسے جان لیوا مرض کی واحد دوائی روس سے پاکستان نہ پہنچ سکی دوائی نہ ملنے سے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج خناق جیسے مہلک مرض میں مبتلا ایک اوربچی دم توڑ گئی 10سال میں گزشتہ کئی روز سے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھی اور خناق کا مرض پازیٹو آیا تھا بتایا گیا ہے کہ خناق کا مرض پیچیدہ ہو جانے کی وجہ سے زہر پھیل گیا تھا جس کے تدارک کے لیے واحد دوائی اے ڈی ایس پاکستان میں دستیاب ہی نہیں ہے محکمہ صحت نے یہ دوائی روس سے منگوانے کے لیے پرچیز آرڈر دے رکھا ہے مگر دوائی 3ماہ گزرنے کے باوجود نہیں پہنچ سکی اور آخر کار دوائی نہ ملنے سے دوسری بد نصیب مریض بھی گزشتہ روز دم توڑ گئی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خناق کا مرض پیچیدہ ہوتا ہے اور ایسی صورت میں زہر جسم میں پھیل جاتا ہے تو اس زہر کے علاج کے لیے اے ڈی ایس نامی دوائی ہی کارآمد ہوتی ہے مگر یہ دوائی پاکستان میں موجود ہی نہیں ہے اور اس وجہ سے خناق کے ایسے بچے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں دوائی نہ ملنے سے ایک ایک کر کے دم توڑ رہے ہیں اس حوالے سے ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ دوائی کو فالو کر رہے ہیں آئندہ روز تک پاکستان پہنچ جائے گی۔

مزید :

علاقائی -