شہباز شریف کا رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی والدہ کے انتقال ...

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید : علاقائی