ظفر گوندل کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت

ظفر گوندل کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائر درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور(نامہ نگار خصوصی) سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی ضمانت منسوخی کی سرکاری درخواست کی سماعت سے معذرت کر لی۔سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں جسٹس آصف سعید خان کھوسہ اور جسٹس سردار طارق مسعود پر دو رکنی بنچ نے محکمہ ای او بی آئی کے سابق چیئرمین ظفر گوندل کی ضمانت کی منسوخی کے لئے دائراس درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ انہوں نے اسی محکمے میں بدعنوانیوں سے متعلق فیصلہ دے رکھا ہے، اس لئے ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرنا مناسب نہیں ہو گا، فاضل جج نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے فائل رجسٹرار آفس کو بھجوا دی۔

مزید : صفحہ آخر