لاہورمیں 150غریب بیوہ خواتین میں مویشی مفت تقسیم کرنے کی تقریب

لاہورمیں 150غریب بیوہ خواتین میں مویشی مفت تقسیم کرنے کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ضلع لاہورکی 150غریب بیوہ خواتین میں150 ویہڑیاں جھوٹیاں مفت تقسیم کرنے کی تقریب کاانعقاد تحصیل کینٹ لاہورمیں ہوا۔ جس میں طلحہ برکی پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ عاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک،ڈاکٹرمحمدنوازسعید ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈاکٹر اسرارحسین چوہدری ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن، ڈاکٹرراحت علی ڈسڑکٹ لائیوسٹاک آفیسرلاہور، راؤشہاب الدین چیئرمین یونین کونسل،رحمت علی چیئرمین یونین کونسل اورعلاقہ کے دیگرمعززین موجود تھے۔ تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ طلحہ برکی پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے تحصیل کینٹ کی 150غریب بیوہ خواتین کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 150ویہڑیاں جھوٹیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ لائیوسٹاک کے ذریعے غریب بیوہ خواتین میں جانورمفت تقسیم کرنے کااحسن اقدام بنیادی طورپر ان کے لیے باعزت روزگار کااہتمام ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اچھے پیداواری اوصاف کے حامل جانورمفت تقسیم کئے جارہے ہیں جس سے وہ اپنی روزمرہ کی ضرورت پوری کرسکیں گی انہوں نے کہاکہ وہ دن دورنہیں جب یہ خواتین جانوروں کی دیکھ بھال کرکے مستقبل میں ان کافارم بنالیں گی۔ عاشق حسین ڈوگر ایڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کے ملازمین کے کام کاانداز بہت اچھاہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کی موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کرجانوروں کو مفت حفاظتی ٹیکہ جات اورکرم کش ادویات کاکورس مختلف مراحل میں مکمل کرچکی ہیں۔ جس سے جانوروں کی پیداوارمیں اضافہ ہواہے اورجانور بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اس موقع پر طلحہ برکی پولیٹیکل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی مثبت سوچ ان بیوہ خواتین میں ویہڑیوں جھوٹیوں کی مفت تقسیم منہ بولتاثبوت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب بھرکے مختلف اضلاع میں بھیڑبکریوں کی مفت تقسیم اوررعایتی نرخوں پرپولٹری یونٹس کی تقسیم جاری و ساری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان تمام جانوروں کوحفاظتی ٹیکوں کاکورس مکمل کیاگیاہے اورمحکمہ لائیوسٹاک مستقبل میں ان جانوروں کاعلاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرتارہے گا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جانوروں کی غریب بیوہ خواتین میں مفت تقسیم کودیہی اورحکومتی سطح پرپذیرائی ملی ہے۔ میں محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں کہ وہ اپنی ذمہ داروں کوبہت محنت اوراحسن انداز سے سرانجام دے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -