کراچی کے عوام بلا خوف و خطر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے با ہر نکلیں‘ اعجاز چوہدری

کراچی کے عوام بلا خوف و خطر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے با ہر نکلیں‘ اعجاز چوہدری

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے چےئرمین عمر ان خا ن کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام بلا خوف و خطر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے گھر وں سے با ہر نکلیں ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اُمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیا ب کروائیں ، ٹارگٹ کلر ، بند بور ی لاشیں ، بھتہ خو ر، پاکستان سے با ہر چھپے ہوئے لیڈروں ،راء کے ایجنڈوں اور بھارت سے مال کھانے والو ں کا آج یوم احتسا ب ہوگا ۔ انہو ں نے کہا کہ کراچی اور پنجا ب کے بلدیا تی انتخابات کے تیسر ے مر حلے میں باشعور عوام تبدیلی اور اپنے بچو ں کے بہتر مستقبل کیلئے بلے کے نشا ن پر مہر لگائیں ۔ بعد ازاں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجازاحمدچوہدری نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں راولپنڈی کا ایک روزہ دورہ کیا ، اپنے دورے کے موقع پر مری ، شاہ سلطان ، روات سمیت دیگر مقامات پر تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابی مہم کے اختتامی جلسوں سے خطاب کیا۔

مزید : صفحہ آخر