کالجوں کے اساتذہ کی 15 نشستوں پر انتخابات کے لئے شیڈول جاری

کالجوں کے اساتذہ کی 15 نشستوں پر انتخابات کے لئے شیڈول جاری

لاہور(خبر نگار خصوصی )پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کی الحاق شدہ کالجوں کے پرنسپلزکی چھ اور الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کی 15 نشستوں پر انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ ریٹرنگ آفیسر و رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کی جانب سے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکٹرول رول کی تیاری 10 دسمبر کو کی جائے گی۔

اور انرولمنٹ کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر 2015 ہو گی۔ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد فائنل الیکٹورل رول 4 مارچ 2016 کو آویزاں کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4