ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگانا ہو گی ، محمد اکرم رضوی

ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگانا ہو گی ، محمد اکرم رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)انجمن طلباء اسلام کے چےئرمین مرکزی میڈیا سیل محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ ناخواندگی کے خاتمہ کیلئے تعلیمی ایمرجنسی لگانا ہو گی ۔اسلام سے بیزار اور لبرل ازم سے پیار کی حکومتی پالیسی قوم کیلئے ناقابل قبول ہے ۔فوجی شہداء قوم کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ داعش کے خلاف مضبوط عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔دہشتگردی اور دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ ایک بزنس بن چکی ہے آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومت عوام کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دے گی ۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد رک گیا ہے۔کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے قرضوں کا عالمی ریکارڈ بنالیا ہے۔آپریشن ضرب عضب کا سارا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر میں ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

،اکرم رضوی نے کہا پاک فوج کے جوان اور افسر دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہورہے ہیں اور حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے۔ امریکہ کو خوش کرنے کیلئے لبرل ازم کی باتیں کی جارہی ہیں۔حکومت آئی ایم ایف سے وفا اور قوم سے جفا کررہی ہے۔حکمران بھارت سے دوستی اور تجارت کی باتیں چھوڑ دیں۔فوج جمہوری اداروں کی کمزوری کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔ملک یا شخصیات میں سے کسی ایک کو بچانے کے فیصلے کا وقت آگیا ہے۔بھارت کی پاکستان و اسلام دشمنی کی پالیسی کھل کرسامنے آگئی ہے۔قوم جمہوریت کے ثمرات کی منتظر ہے۔۔۔