منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت50ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پرچندرائے پنڈ کے قریب تلاشی ملزم شفیق کے قبضہ سے 700گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔

گزشتہ رو ز ملزم نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیا رکیا کہ پولیس نے ان کے موکل کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے ،لہذ ا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اس کی رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4