مختلف مالیاتی اداروں کی جانب قرض وصول کی درخواست پر کارروائی

مختلف مالیاتی اداروں کی جانب قرض وصول کی درخواست پر کارروائی

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے مختلف مالیاتی اداروں کی جانب سیکروڑوں روپے قرض وصول کرنیکی درخواست پر ایم ایس سعید کلاتھ ہاؤس رنگ محل اور میسرزسلیم بک سینٹر اردو بازار سمیت چار نادہندگان کے اثاثوں کی نیلامی کاشیڈول جاری کردیا۔شیڈول کے مطابق بینک آف پنجاب ایجرٹن روڑ برانچ کا چھبیس لاکھ سڑسٹھ ہزار قرض وصول کرنیکیلئینادہندہ ایم ایس سعید کلاتھ ہاوس کشمیری بازار رنگ محل مالکان کے اثاثوں کی نیلامی چار جنوری کوکرائی جائیگی۔عدالت نے بینک کے دعوی پرایم ایس سعید کلاتھ ہاوس مالکان کیخلاف ڈگری جاری کی تھی مگرنادہندگان نیعدالتی احکامات کو نظر اندازکردیاجس پرعدالت نیاثاثینیلام کرکے بینک کاقرض وصول کرنیکاحکم دیاہے۔

اسی طرح ایس ایم ای بینک راوی روڑ برانچ کے نادہندہ میسرز سلیم بک سینٹر اردو بازار کے مالکان کی جائداد کی نیلامی سات جنوری کو کرانیکاشیڈول جاری ہواہے، سلیم بک سینٹر مالکان کیخلاف بینک کا سات لاکھ اسی ہزارقرض واجب اداہے۔ جبکہ ایس ایم ای بینک منی مارکیٹ گلبرگ برانچ کا سات لاکھ تراسی زہزار قرض وصول کرنے کیلئے مغل پورہ کے تاجر طارق اکرام کی جائیداد کی نیلامی نو جنوری کو کرائی جائے گی۔اسی طرح ٹاؤن شپ کے رہائشی غلام مصطفی سے فیصل بینک ایم ایم عالم گلبرگ برانچ کا ترانوے لاکھ اٹھائس ہزار قرض کی ریکوری کیلئے گھر اور دوکان کی نیلامی چار جنوری کو کرانے کا شیڈول جاری ہوا ہے غلام مصطفی نے ایک کنال کے پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے کیلئے بینک سے فنانس حاصل کیا تھا مگر رقم واپس نہیں کی۔ بینکنگ کورٹ کی جانب سے مقررکردہ آکشنرز نے نیلامی سے متعلق اشتہارات چسپاں کرناشروع کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4