حکیم محمد حسن قرشی ؒ کی 41 ویں برسی آج منائی جائیگی
لاہور (پ ر)معروف مصنف ، حاذق طبیب ،مسیح الملک حکیم اجمل خاں کے شاگرد خاص ، طبیہ کالج انجمن حمایت اسلام کے پہلے پرنسپل ، استاد ،محقق اور شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال ؒ کے حبیب و طبیب ،پہلے طبی بورڈ کے صدر ،محسن طب حضرت شفاء الملک حکیم محمد حسن قرشی ؒ کی 41 ویں برسی ہفتہ -5 دسمبر 2015 ء کو پاکستان طبی کانفرنس کے مرکزی دفتر واقع چوک نوناریاں ، ملتان روڈ ، لاہور میں دوپہر 2 بجے منائی جائے گی۔
- ان خیالات کا اظہار چیئرمین بزم قرشی پاکستان حکیم محمد احمد سلیمی نے کیا - انہوں نے کہا کہ حکیم محمد حسن قرشی ؒ نے تحریک قیام و استحکام پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں - آپ طب یونانی کے ایک بہت بڑے علمدار اور طبی تحریک کے ہراول دستہ کے سپہ سالار تھے آپ کی خدمات رہتی دنیاتک یاد رکھی جائیں گی -سینئر نائب صدر بزم قرشی پاکستان حکیم محمداسماعیل، حکیم نذیر احمد تابش ، حکیم احمد حسن نوری اور حکیم حامد محمود نے شفاء ا لملک حکیم محمد حسن قرشی اور خاندان قرشی کی طبی ، ملی اور سیاسی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان سے محبت اور عقیدت کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایا جائے - انہوں نے کہا کہ اقبال احمد قرشی اپنی خاندانی روایات کو بڑی کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں اور قرشی فاؤنڈیشن ، پاکستان طبی کانفرنس اور دیگر فلاحی و رفاحی تنظیموں کے پلیٹ فارم سے ملک و قوم اور طب یونانی کی بہتر انداز میں خدمت کررہے ہیں- حکیم محمد ا فضل میونے کہا کہ برسی کی تقریب کے موقع پر قرآن خوانی اورمرحوم کی مرقد پر چادر پوشی بھی کی جائے گی -