اسلام ہی معاشرے کے تمام مسائل کا حل پیش کر تا ہے، مولانا محمد امجد خان

اسلام ہی معاشرے کے تمام مسائل کا حل پیش کر تا ہے، مولانا محمد امجد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)اولیا ء کرام نے نبی کریمؐ کی سنتوں کو پھیلانے اور امت میں وحدت کے لیئے ساری زندگی کام کیا آج اسی مشن پر کا م کر نے کی ضرورت ہے تاکہ امت میں وحدت کو پارہ پارہ کر نے کی عالمی سازشیں ناکام ہو سکیں ،اسلام ہی معاشرے کے تمام مسائل کا حل پیش کر تا ہے اسی نظام کو پھیلانے کے لیئے صحابہ کرام تابعین، ائمہ، اولیا ء،علما حق نے ہر دور میں حق ادا کیا آج اس خطے میں دین حق اولیا ء اکابرین کی عظیم محنتوں کے نتیجے میں ہے خصو صا ہندو پاک میں اسلام کی اشاعت اور سامراج کا بوریا بستر گول کر نے کیلئے اولیاء کرام اور اکابرین ملت کی قر بانیاں تاریخ کا لازوال حصہ ہیںیہ




باتیں جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجدخان نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں انہوں نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ ،،حضرت نظام الدین اولیا ء ؒ ،حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ ،حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکیؒ ،شیخ الہند حضرت مو لا نا محمود حسن ؒ ،حضرت مو لا نا احمد علی لاہور ؒ اور دیگر اکابرین نے بر صغیر میں اسلام کی اشاعت کے لیئے اپنی زندگیا ں وقف کر رکھی تھیں مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ حضرت علی ہجویری ؒ نے لاہور میں بیٹھ کر تو حید کا پر چم بلند کیا اور لو گو ں کو حکمت کے ساتھ حق کی طرف بلا یا انہوں نے کہا کہ اولیا ء کرام نے شفقت اور محبت کے ساتھ پیغام اسلام کو پھیلا یا مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ اسلام امن کا سب سے بڑا داعی ہے اور معاشرے کے ہر فرد اور طبقے کو حقوق اور تحفظ دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے عد م کے نفاذ کی وجہ سے پا کستان میں صو بائیت ،علاقائیت اور لسانیت کے نعرے لگ رہے ہیں اور یہ نعرے ہی امت میں اتحاد اور ترقی کے راستے میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سر زمین پر حضرت علی ہجویری ؒ ،حضرت میاں میرؒ ،حضرت شاہ ابوالمعالی ؒ ،حضرت احمد علی لاہوری ؒ اور دیگر الیا ء کرام کے تاریخی دور میں اسلام خوب پھیلا انہوں نے کہا کہ آج بھی معاشرے سے نفرتوں کا خاتمہ ان ہی بزرگان دین کے طریقوں پر چلنے سے ہی ممکن ہے۔ مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات کو عام کرنے اور ان پر عمل کر نے کے لیئے معاشرے کے ہر فرد کو کردار ادا کر نا ہوگا ورنہ کل اللہ کی عدالت میں تو ایک ایک بات کا جواب دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ حقوق العباد کی معافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کر نے سے دنیا وآخرت میں کامیابی مل سکے گی اور وطن عزیز بحرانوں سے آزاد ہو گا۔