ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان کی حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی

ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان کی حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اصغر خان نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بچہ ماں جبکہ دوسرا باپ کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔عدالت میں درخواست گزار ناہیدہ بی بی نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کی شادی 27مئی 2005ء کو وقار کے ساتھ ہوئی تھی جس میں سے اس کے 2بچے 5سالہ ضیغم اور3سالہ بیٹی پھول پیدا ہوئی ،گھریلو ناچاقی پر 3ستمبر2015ء کو اس نے وقار سے طلاق لے لی ،کچھ روز قبل اس کے شوہر نے زبردستی اس سے دونوں بچے چھین لئے ہیں اور اپنی تحویل میں رکھے ہوئے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 5سالہ بیٹے کو باپ کے جبکہ 3سالہ بیٹی کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں گارڈین عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...