گجومتہ ،قبرستان پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا،قبریں مسمار کردیں

گجومتہ ،قبرستان پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا،قبریں مسمار کردیں

لاہور (کرائم رپورٹر)گجومتہ قبضہ مافیہ نے قبرستان کی زمین پر قبضہ کر لیا ۔ قبر یں مسمار کر کے گھر بنا لئے میتیں دفنانا مشکل ہو گیا ۔ملحقہ آبادی کے گٹروں کا پانی قبروں میں داخل ہو رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گجومتہ کاہنہ نو کے قدیمی قبرستا ن جس کا سرکاری ریکارڈ کے مطابق کل رقبہ(96 )چھیانوے کنال(2) دو مرلے ہے جس کے تقریباََ بیس کنال سے زائد رقبہ پر قبضہ مافیا نے قبروں کو مسمار کر کے گھر بنا لئے ہیں جس کی وجہ سے میتیں دفنانے کے لئے قبرستان کی جگہ کم پڑ گئی ہے۔ اہل علاقہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے سب سے زیادہ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ قبرستان سے ملحقہ آبادی کے گٹروں کاگندہ پانی قبروں میں داخل ہو رہا ہے۔ اہل علاقہ قبضہ مافیا کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔یونین کونسل 244 گجومتہ کے نو منتخب چئیرمین حاجی ملک محمد منشاء نے نو منتخب کونسلرز حضرات اور معزرین علاقہ کا فوری اجلاس طلب کر کے اس مسلئے کے حل کے لئے اقدامات کرنے کا اور قبضہ مافیا کے قبضے سے قبرستان کی جگہ کو خالی کروا کے اس کی چاردیواری کروانے کا اعلان کیاتا کہ قبرستان کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنایا جائے اور اعلیٰ حکام سے قبرستان کے رقبہ کی فوری نشاندہی کروانے کا مطالبہ کیاہے۔ اجلاس میں وائس چئیرمین شفقت محمود نیازی اور نو منتخب کونسلرز محمد ندیم ثاقب بٹ،سید انتظار مدنی ، اصغرعلی، عرفان قاسم ،میاں شہبازانصاری اور محمد اکرم کے علاوہ اہل علاقہ کے معززین کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مزید : علاقائی