پٹھان موٹرسائیکل گروہ کاسرغنہ ایک ساتھی سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

پٹھان موٹرسائیکل گروہ کاسرغنہ ایک ساتھی سمیت گرفتار،مال مسروقہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپورٹر ) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سٹی نے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی وارداتوں میں ملوث پٹھان موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے2ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرلاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ12 موٹرسائیکلیں، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں ریڈ کر کے پٹھان موٹر سائیکل سنیچر گینگ کے سرغنہ احمد علی عرف پٹھان اور اس کے ساتھی ابرار واحد عرف پشاوری کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ 12موٹر سائیکلیں ، ماسٹر کیزاو رناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ملزمان اپنے طریقہ واردات میں شاہراؤں پر موٹر سائیکلیں چھیننے سمیت تجارتی مراکز ،پلازوں، گھروں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیِ کے ذریعے کھول کرفرار ہو جاتے تھے اور ان کے پرزے پرزے کر کے کباڑ مارکیٹ میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ دوران تفتیش ملزموں نے تھانہ سول لائنز، قلعہ گجر سنگھ، گجر پورہ، لٹن روڈ، مغلپورہ، باغبانپورہ، غازی آباد، مصطفی ٹاؤن،وحدت کالونی، ملت پارک، مسلم ٹاؤن،ساندہ، لوئر مال، شاہدرہ اور شفیق آباد کے مختلف تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کی درجنوں مزیدوارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -